سترہ سالہ اٹالین نوجوان سمندر میں گر کر لاپتہ ہوگیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جزیرےآندی پارو کے قریب ایک17سالہ اٹالین نوجوان جو سیر کے لیے یونان آیا ہوا تھا سمندر میں لاپتہ ہو گیا۔

ابھی تک ملنے والی اطلاعات کے مطابق اٹالین جوان نے سوئمنگ کیلئےجہاز کے اوپر سے سمندر میں چھلانگ لگائی لیکن سمندر میں طغیانی اور تیز ہوائیں ہونے کی وجہ سے وہ لاپتہ ہو گیا۔

بعد میں کوسٹ گارڈ کو اطلاع دی گئی اور وہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔آخری اطلاعات آنے تک اس کی تلاش جاری تھی اور رات کو بھی تلاش جاری رکھی جائے گی۔

واضح رہے کہ پچھلے دو دن سے محکمہ موسمیات نے لوگوں کو خبردار کر رکھا ہے کہ سمندر میں طغیانی اور تیز ہوائیں ہونے کی وجہ سے سمندر میں نہاتے ہوئے احتیات برتی جائے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com