سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان میں بسنے والے پاکستانیوں کہا گیا ہے کہ۔

یونان کے مختلف پررونق ساحل سمندر دیکھ کر پانی میں جانے کا فیصلہ صرف اس وقت کریں جب آپکو تیراکی (swimming) آتی ہو۔

کل ایک پاکستانی نوجوان سمندر میں ڈوب کر جtان بحق ہو گیا کیونکہ ان کو تیرنا نہیں آتا تھا۔ ان کو بچانے کی کوشش کرنے والے ایک اور نوجوان (جن کو خود بھی تیراکی نہیں آتی تھی) کو کچھ یونانی شہریوں نے ڈوبنے سے بچایا، جس کے لیے ہم ان کے شکرگزار ہیں۔

جن لوگوں کو تیراکی نہیں آتی، وہ کسی ڈوبتے شخص کو بچانے کی کوشش نہ کریں بلکہ مدد طلب کریں۔ مقامی لوگوں کی اکثریت بچپن سے تیراکی کی تربیت حاصل کرتی ہے اور ساحل سمندر پر جانا یہاں کے کلچر کا حصہ ہے۔ اگر آپ نے تیراکی کی باقاعدہ تربیت حاصل نہیں کی تو مہربانی فرما کر سمندر کی لہروں سے مناسب دوری رکھیں تاکہ آپکے والدین کو کوئی صدمہ نہ سہنا پڑے۔

جو پاکستانی شہری موٹر بائیک (موٹر سائیکل) چلاتے براہ کرم وہ رفتار پر قابو رکھیں اور سرخ اشارے کا خیال رکھیں۔ یونان میں بائیک کا سرخ اشارے کو توڑنا بہت عام ہے۔ آپ سب سے گزارش ہے کہ یہ غلط کلچر نہ اپنائیں۔ خاص طور پر جو حضرات ڈیلیوری سروس کا کام کرتے ہیں وہ اکثر حادثات کا شکار ہوتے ہیں۔ ان سے گزارش ہے کہ آرام سے سفر کریں، ہیلمیٹ پہنیں اور سرخ بتی پر رک جایا کریں تاکہ وہ حادثات اور پولیس کیسیز سے بچ سکیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com