سفارت خانہ پاکستان یونان کے وفد کی ڈائریکٹوریٹ آف پولیس ایتھنز آمد،سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سفارت خانہ پاکستان یونان کے وفد نے  ڈائریکٹوریٹ آف پولیس ایتھنز میں کرنل دیمیتریس پادیلس سے ملاقات کی۔سفارت خانہ پاکستان کے وفد کی قیادت  صفی اللہ جوکھیو صاحب نے کی۔

ملاقات کے موقع پر باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں سر فہرست سفارت خانہ پاکستان ایتھنز کے عملے کو سیکیورٹی فراہم کرنا تھا۔

اس موقع پر جناب صفی اللہ صاحب نے کرنل پادیلس سے درخواست کی کہ سفارت خانے میں پاکستان  کے عملے کو ڈپلومیٹک پولیس  کی سکیورٹی فراہم کی جائے جسے فوری طور پر کرنل پادیلس نے منظور کرلیا۔

اس کے علاوہ  جناب صفی اللہ صاحب نے درخواست کی کہ جو پاکستانی سفارت خانہ پاکستان  اپنی روزمرہ کی  ضروریات کے سلسلے میں آتے ہیں ان کی سکیورٹی کے لیے بھی موثر اقدامات کئے جائیں تاکہ ہرقسم کی شرپسندی سے بچا جا سکے۔

کرنل پادیلس نے یقین دہانی کرائی کے ایتھنز پولیس اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تمام اقدامات کرے گی اور پاکستانیوں کو بالعموم اور سفارتی عملے کو بالخصوص ہر طرح کی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

جناب صفی اللہ صاحب نے کرنل پادیلس سے ملاقات کے موقع پر سکیورٹی کی یقین دہانی کو ایک اہم قدم قرار دیا اور اس موقع پر جناب صفی اللہ صاحب نے کرنل پادیلس کا بھرپور شکریہ ادا کیا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com