سمندری طوفان وایو بھارتی ساحلوں تک پہنچ گیا۔پاکستانی ساحلی علاقوں کے قریب بھی ریڈ الرٹ جاری۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ایک طاقتور سمندری طوفان وایو آج بھات کے مغربی ساحلی علاقے سے ٹکرانے والا ہے۔

رواں برس بھارتی ساحلوں سے ٹکرانے والا یہ دوسرا طاقتور طوفان ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں سے قریب تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان آج سہ پہر کے بعد مغربی ریاست گجرات سے ٹکرائے گا۔ اس طوفان کے ساتھ 180 کلومیٹر فی گھنٹہ تک چلنے والی تیز ہوائیں بھی متوقع ہیں۔

طوفان کی وجہ سے پاکستانی ساحل سمندر کے قریب کچھ علاقوں کے متاثر ہونے کا بھی خدشہ ہے تاہم پاکستان کی صرف اتنے زیادہ نقصان کی پیشین گوئی نہیں کی گئی۔ لیکن پاکستانی ساحلوں کے قریب آبادیوں کو پہلے ہی طوفان کے بارے میں مطلع کیا جاچکا ہے

حکام کی طرف سے ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں میں جانے سے روک دیا گیا ہے اور متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹا جاسکے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com