سمگلر کو جیل سے رہا کرانے کی کوشش ناکام۔

  • 30
  •  
  •  
  •  
  •  
    30
    Shares

تفصیلات کے مطابق 54 سالہ سمگلر جو ان دنوں جیل میں ہے اور جس سے چار 4.5 ٹن کوکئین برآمد ہوئی تھی اس کو جعلی کاغذات پر چھڑانےکی کوشش کی گئی جو کہ ناکام ہوگئی۔

عدالت سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ایک وکیل نے 54 سالہ سمگلر کو چھڑانے کے لیے” لامیہ” کی ایک عدالت میں درخواست دی جس میں یہ موقف اختیار کیا گیا کہ سمگلر کو ایک سنگین بیماری لاحق ہے یعنی اس کو جگر کا کینسر ہے اور اس بنیاد پر اس کو جیل سے رہا کیا جائے اس بات کو ثابت کرنے کے لیے وکیل نے ڈاکٹروں سے لیے گئے کاغذات بھی جمع کروائے جو یہ بات ثابت کرتے تھے کہ واقعی سمگلر کو کینسر کی بیماری لاحق ہے۔

ان کاغذات کو سامنے رکھتے ہوئے جج کو یہ فیصلہ دینا چاہیے تھا اس کو رہا کردیا جائے مگر جج نے اس کے برعکس فیصلہ کیا اور ان کاغذات کی مزید تحقیقات کرنے کا حکم دیا۔ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ یہ کاغذات جعلی ہیں جن میں بیماری کسی اور شخص کی ظاہر کی گئی اور نام کسی اور شخص کا لکھا گیا۔

اس بنیاد پر جج نے فیصلہ سمگلر کے خلاف دیا اور اسے قید میں رکھنے کا حکم دیا اور مزید حکم دیتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی چھان بین کی جائے جو اس سمگلر کو چھڑوانا چاہتے تھے۔

واضح رہے کہ اس سے پہلے ڈاکٹروں کی جعلی دستاویزات بنانے والا گروہ 400 کے قریب لوگوں کو جیل سے رہائی دلا چکا ہے جن کی رہائی کے لئے جعلی کاغزات بنائے گئے اور ان کی بنیاد پر لوگوں کو جیل سے رہا کرایا گیا۔


  • 30
  •  
  •  
  •  
  •  
    30
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com