سیاسی پناہ کے لیے 18000 درخواستیں زیر التوا۔

  • 70
  •  
  •  
  •  
  •  
    70
    Shares

سکائی نیوز سے بات کرتے ہوئے مشرقی ایئیو پیریفیریا کی سربراہ خریستینا کا کہنا ہے کہ جزیروں میں اس وقت بھی 18000 درخواستیں جو سیاسی پناہ کے لیے دی گئی ہیں زیر التوا ہیں۔

خریستینا کے مطابق ضرورت اس بات کی ہے کہ ان دفاتر میں جو سیاسی پناہ کا فیصلہ کرتے ہیں عملہ بڑھایا جائے تاکہ سیاسی پناہ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ جلدی سے جلدی کیا جا سکے۔

اور حراستی مراکز میں رکھے گئے پناہ گزینوں کی زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

وزیراعظم الیکسیس چپراس کے امریکہ کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے خریستینا کا کہنا تھا کہ انعام لینے سے پناہ گزینوں کے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مسائل حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کرنے پڑتے ہیں۔

خریستینا نے مزید کہا کہ اس وقت جن مراکز میں ایک ہزار پناہ گزینوں کو رکھنے کی گنجائش تھی وہاں چھ ہزار پناہ گزینوں کو رکھا جا رہا ہے جس کی وجہ سے پناہ گزینوں کی زندگی بہت مشکل گزر رہی ہے اور اس وجہ سے جزیروں پر پناہ گزینوں کا بوجھ بہت زیادہ ہے جزیروں پر بسنے والے لوگوں کی زندگی بھی متاثر ہو رہی ہے آئیے دنوں چوری چکاری اور لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے ٹورسٹ بھی جزیروں کا رخ کرنے سے کتراتے ہیں جس سے ٹورزم انڈسٹری بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔

خریستینا کا مزید کہنا تھا کہ الیکسی چپراس کو عملی اقدامات کی طرف زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے میڈلز اور انعام لینے سے پناہ گزینوں کے مسائل حل نہیں ہوں گے۔


  • 70
  •  
  •  
  •  
  •  
    70
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com