شاہی باغ ایتھنز میں بیناکس میوزیم کے مینجر “یورگوس میگنیز” پر تشدد۔

  • 138
  •  
  •  
  •  
  •  
    138
    Shares

عینی شاہدین کے مطابق” یورگوس میگنیز “پر دو افراد نے تشدد کیا” یورگوس میگنیز “باغ میں گھوم رہے تھے تب دو افراد نے ان سے پوچھ گچھ کی اور بعد ازاں انہیں لوٹنے کی غرض سے ان پر تشدد کیا۔

واضح رہے کہ “یورگوس میںگنیز ” بینا کیس میوزیم کے مینیجر اور ایک سائنسدان ہیں تشدد کے بعد “یورگوس میگنیز” نے مدد کے لیے پکارنا شروع کیا تو شاہی باغ کے محافظوں نے پولیس کو بلا لیا لیکن پولیس کے آنے سے پہلے ہی دونوں افراد جنہوں نے تشدد کیا تھا وہ وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس واقعے کے بعد شاہی باغ کی سیر کو جانے والے افراد میں خوف اور بے چینی پائی جاتی ہے اور شہریوں کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شاہی باغ کی سیکیورٹی پر مزید محافظ تعینات کئے جائیں اور پولیس سے بھی کہا گیا ہے کہ فوری طور پر اس طرح کے واقعات میں حرکت میں آئے۔

 شاہی باغ میں ہر روز بے شمار لوگ سیر کی غرض سے آتے ہیں اور اس طرح کے واقعات ان لوگوں کی حوصلہ شکنی کرتے ہیں۔


  • 138
  •  
  •  
  •  
  •  
    138
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!