شقی القلب شخص نے ماں، بیوی اور 3 بیٹیوں کو قتل کردیا.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بہار: بھارت میں سفاک شخص نے معمولی سی بات پر غصے میں آکر اپنی ماں، بیوی اور تین کم سن بیٹیوں کو موت کے گھاٹ اتار کر خودکشی کی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار کے علاقے مونگر کے رہائشی بھارت کمار نے اپنی دکان کے کاغذات کھو جانے پر شدید غصے کی حالت میں اپنی 90 سالہ ماں، 40 سالہ بیوی اور 11 سے 14 سالہ تین بیٹیوں کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔

بھارت کمار نے اہل خانہ کو موت کے گھاٹ اتارنے کے بعد خود بھی گھر کے چھت سے کود کر خودکشی کرنے کی کوشش کی تاہم اہل محلہ نے اسے بچالیا۔ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے بھارت کمار کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے اور عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اپنے ہی اہل خانہ کا قاتل دکان کے کاغذات کے کھو جانے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com