عمران خان پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

کرکٹ کے کھیل سے تعلق رکھنے والے عمران خان جن کی انتھک محنت سے پاکستان نے 1992 میں ورلڈ کپ جیتا آج پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا چکے ہیں۔

عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف نے  2018 کے انتخابات میں واضح کامیابی حاصل کی اور قومی اسمبلی ،صوبہ پنجاب، اور خیبرپختونخوا میں اپنی گورنمنٹ بنانے میں کامیاب ہوئی

۔عمران خان نے تحریک انصاف کی بنیاد 22 سال پہلے رکھی اور اپنی انتھک محنت اور نظریہ سے آج پاکستان تحریک انصاف کو پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دیا۔

اس موقع پر تقریر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ اب پاکستان میں کڑا احتساب ہوگا اور اس سے کوئی بھی نہیں بچ سکے گا۔

احتساب سب کے لیے کا عزم کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میرا اعتصاب ہوگا اور نیچے تک جائے گا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com