فیس بک کو ہیک کر لیا گیا۔

  • 17
  •  
  •  
  •  
  •  
    17
    Shares

فیس بک کے ترجمان کے مطابق ہیکرز نے فیس بک پر موجود 30 ملین افراد کا ڈیٹا ہیک کر لیا ہے۔پہلے کہا جا رہا تھا کہ 50 ملین لوگوں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ تقریبا 30 ملین لوگوں کا ڈیٹا ہیک کیا گیا ہے جس میں لوگوں کی تمام تفصیلات شامل ہیں جو انہوں نے فیس بک پر دے رکھی تھیں۔

اس میں لوگوں کا نام، پتہ، جنس، بینک کی تفصیلات کہاں کام کررہا ہے کب اسنے فیس بک کا اکاؤنٹ استعمال کیا ہے, اسکے دوستوں کی تفصیل کیا ہے اور کس کس دوست کو کون کون سے میسج بھیجے ہیں، سب ہیکرز کے ہاتھ میں چلا گیا ہے۔

فیس بک کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کچھ دنوں تک ان لوگوں کو جن کا ڈیٹا ہیک ہواہے آفیشل طور پر میسج بھیجے جائیں گے اور ان کو آگاہ کیا جائے گا کہ ان کا ڈیٹا ہیک ہو چکا ہے۔

یہ تاریخ کی سب سے بڑی ہیکنگ ہے اور ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان ہیکرز کا تعلق کہاں سے ہے۔واضح رہے کہ یورپ میں فیس بک کا سب سے مین آفس آئرلینڈ میں ہے جہاں سے فیس بک کے 90 فیصد معاملات کو دیکھا جاتا ہے۔آئرلینڈ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایف بی آئی کے ساتھ مل کر کام کیا جارہا ہے تاکہ لوگوں کی ذاتی معلومات کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

اس بڑے واقعے کے بعد بھی ابھی تک فیس بک کے شیئر کی قیمت میں کمی نہیں ہوئی اور وہ اپنی قیمت برقرار رکھے ہوئے ہیں لیکن ماہرین کا خیال ہے کہ اس قسم کے واقعات فیس بک کے شیئر کی قیمت کو بھی متاثر کر سکتے ہیں۔

لوگوں کی جانب سے فیس بک سے درخواست کی جا رہی ہے کہ سکیورٹی کے زیادہ سے زیادہ فیچرز متعارف کروائے جائیں تاکہ لوگوں کی معلومات محفوظ رہ سکیں اور ہیکرز کو دوبارہ فیس بک پر حملہ کرنے کا موقع نہ ملے۔


  • 17
  •  
  •  
  •  
  •  
    17
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com