قدرتی آفات کی صورت میں یورپی یونین کے رہائشیوں کو موبائل پر میسج کے ذریعے خبردار کیا جائے گا۔

  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین کے ممبر ممالک کے اجلاس میں کل اس بات کا فیصلہ کیا جائے گا اور یہ قانون کی شکل اختیار کرے گا کہ کسی بھی آفت کی صورت میں یورپی یونین کے شہریوں کو موبائل میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے۔

واضح رہے کہ اس وقت یورپی یونین کے رکن ممالک میں ٹیلی مواصلات کا قانون موجود ہے جس میں کسی بھی ہنگامی صورت میں تمام شہریوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی طرح کا میسج بھیجا جا سکتا ہے۔

نیا قانون پاس کرنے کے مختلف قسم کے میسیجز بھیجے جا سکیں گے مثال کے طور پر اگر کسی جگہ پر آگ لگ جاتی ہےتو اس مخصوص ایرئے میں موجود افراد کے موبائل پر میسج بھیجا جائے گا کہ اپنی حفاظت کے لئے جلد سے جلد اس علاقے سے دور ہو جائیں۔

اسی طرح کی دوسری آفات جیسا کہ سیلاب آگ یا دہشت گردی کے خطرے کی صورت میں شہریوں کو موبائل میسج کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔

یورپی یونین میں بسنے والے تقریبا 95 فیصد افراد کے پاس موبائل ڈیوائسز موجود ہیں اور یہ سب سے بہترین ذریعہ سمجھا جاتا ہے کوئی بھی بات شہریوں تک پہنچانے کے لیے۔


  • 58
  •  
  •  
  •  
  •  
    58
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com