لار ناکا”میں تیرہ سالہ لڑکے نے اپنی نو سالہ بہن کو چھریاں مار کر قتل کردیا۔

  • 73
  •  
  •  
  •  
  •  
    73
    Shares

لارناکا “پولیس کی جانب سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق منگل کو ایک تیرہ سالہ لڑکے نے اپنی ہی بہن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا بہن کی عمر نو سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس نے 13 سالہ لڑکے کو گرفتار کرکے ہسپتال میں پہنچا دیا ہے جہاں اسپیشل ماہر نفسیات ڈاکٹر اس کا معائنہ کر رہے ہیں اور اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ قتل کی وجہ کیا تھی۔

پولیس نے ابھی تک ملنے والی شہادتوں کی بنیاد پر کہا ہے کہ قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا اور نہ ہی اس طرح کے شواہد ملے ہیں کہ قتل ہونے سے پہلے لڑکی نے مدد کے لیے ہمسائیوں کو پکارا ہو۔

لڑکی اور لڑکے کا تعلق “روما” خاندان سے ہے اور یہ خاندان پچھلے دس سال سے” سائپرس” میں رہ رہا تھا جہاں پر ان کی ساکھ کچھ زیادہ اچھی نہیں تھی اور ان کو سکیورٹی کے ادارے تلاش کرتے رہے ہیں۔

لارناکا” میں جب لڑکے نے اپنی بہن کو چھریوں کے وار کرکے قتل کیا تو ماں باپ بھی گھر میں موجود تھے لیکن وہ اپنی بیٹی کو بچانے میں ناکام رہے لڑکی کی موت بہت زیادہ خون بہ جانے سے ہوئی۔

ماہر نفسیات ڈاکٹروں سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ لڑکے نے اپنی بہن کا قتل کیوں کیا پولیس اس سارے معاملے کو نہایت باریک بینی سے دیکھ رہی ہے اور جائزہ لیا جا رہا ہے کہ لڑکے سے تمام معلومات حاصل کی جا سکیں اور واقعہ کی تہ تک پہنچا جا سکے۔


  • 73
  •  
  •  
  •  
  •  
    73
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com