لامیہ میں 65 سالہ شخص نے بالکونی سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

  • 26
  •  
  •  
  •  
  •  
    26
    Shares

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق” لامیہ” میں 65 سالہ شخص نے تار کے ساتھ بالکونی سے لٹک کر خودکشی کرلی۔

آس پاس کے مکانوں میں رہنے والے لوگوں نے جب لٹکے ہوئے 65 سالہ شخص کو دیکھا تو انھوں نے پولیس کو کال کی پولیس کچھ ہی دیر میں پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لٹکے ہوئے شخص کو تار سے آزاد کروایا۔لیکن اس وقت تک 65 سالہ شخص ہلاک ہوچکا تھا۔

65 سالہ شخص کی ہلاکت کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے لوگوں کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والاشخص علاقے میں ہر دل عزیز تھا اور اس کی موت پر ہر کوئی غمگین ہے۔

ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اس شخص کی خودکشی کرنے کی کیا وجہ ہے لیکن بعض لوگوں کے مطابق شراب پینے کی عادت کی وجہ سے پچھلے کچھ عرصے سے اس کو صحت کی خرابی کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو پولیس پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج چکی ہے اور آس پاس کے لوگوں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔


  • 26
  •  
  •  
  •  
  •  
    26
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com