لاپتہ ہونے والے شمریز محمد کا دردناک انجام

  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

بچوں کی مسکراہٹ” نامی تنظیم نے تصدیق کی ہے کہ دس جولائی 2018 کو ایتھنز کے علاقے آخر نے سے لاپتہ ہونے والےپاکستانی17 سالہ شمریز محمد کی موت ہو چکی ہے۔

اس بات کی تصدیق شمریز محمد کے رشتہ داروں اور پولیس نے بھی کی ہے کہ شمریز محمد اب اس دنیا میں نہیں رہا۔

شمریز محمد 10 جولائی 2018 کو آخرنےسے لاپتا ہوا تھا اور اسی دن وہ آفدنے کے مقام پر ایک ایکسیڈنٹ میں شدید زخمی ہوا تھا ۔

بتایا جاتا ہے شمریز کی موت انہی چوٹوں کی وجہ سے ہوئی تھی تاہم ابھی تک یہ پتا نہیں چل سکا کہ شمریز گھر سے لاپتا کیسے ہوا تھا۔

بچوں کی مسکراہٹ” نامی تنظیم نے شمریز کے والدین اور رشتہ داروں سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 


  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com