لاک ڈاؤن میں نرمی، متاثرہ ممالک میں کورونا بڑھنے لگا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے والے ممالک میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کی تعداد بڑھنے لگی۔

جنوبی کوریا کے دارلحکومت سیول میں کئی نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 2100 سے زائد ہوگئی، جس کے بعد نائٹ کلبز اور بار بند کردیے گئے۔

جرمنی میں بھی مذبح خانوں میں کورونا وائرس کے نئے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، صرف ایک مذبح خانے میں 180 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکا میں کورونا وائرس سے مزید 750 افراد جان کی بازی ہار گئے، اس طرح مرنے والوں کی مجموعی تعداد 80 ہزار 500 ہوگئی۔

برطانیہ میں اموات کی تعداد 31 ہزار 855 ہوگئی ہے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کےلیے لاک ڈاؤن میں یکم جون تک توسیع دے دی گئی ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں کہ چین اور جنوبی کورویا میں نئے کیسز کے بعد کورونا وائرس کی دوسری لہر کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

دنیا بھر لگ بھگ 42 لاکھ افراد کورونا کی زد پر آچکے ہیں، جن میں سے 2 لاکھ 84 ہزار چل بسے جبکہ 15 لاکھ وائرس کو مات دے کر صحتیاب ہوچکے ہیں۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com