لبنان کے قریب شام سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے سےایک 5 سالہ بچہ جاں بحق

  • 18
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares

تفصیلات کے مطابق لبنان کے سمندر میں شام سے تعلق رکھنے والے تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی جس سے ایک 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ تین مسافر زخمی ہوگئے۔

یہ تارکینِ وطن لبنان سے سائپرس جانے کی کوشش کر رہے تھے جہاں کھلے سمندر میں کشتی الٹ گئی کشتی میں کل 39 تارکین وطن سوار تھے ۔

کشتی الٹنے کی اطلاع ملنے پر لبنانی فوج نے کاروائی کرتے ہوئے تارکین وطن کو بچالیا لیکن ایک 5 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

یہ پہلی بار دیکھنے میں آیا ہے کہ شام سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن نے لبنان کے راستے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

لبنان میں اس وقت بھی دس لاکھ کے قریب شامی پناہ گزین رہ رہے ہیں جنہیں لبنان کے گورنمنٹ کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ شام میں جن علاقوں میں جنگ بندی ہو چکی ہے ان علاقوں سے تعلق رکھنے والے پناہ گزین شام کو واپس چلے جائیں۔لیکن ابھی تک اس حکم پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی شامی پناہ گزین واپس شام نہیں گیا۔


  • 18
  •  
  •  
  •  
  •  
    18
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com