لندن: چاقُو بردار سمیت 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں برج کے قریب پولیس کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے ایک چاقُو بردار شخص کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا۔ لندن پولیس کی جانب سے ٹوئٹر پر بیان جاری کیا گیا کہ ’پولیس کو دن 1 بج کر 58 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ لندن برج پر ایک شخص کی جانب سے چاقو کے وار سے لوگوں کو زخمی کیا گیا ہے۔‘
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمعے کو لندن برج پر کچھ افراد آپس میں لڑ جھگڑ رہے تھے جسے دیکھ کر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پھر اس کے بعد وہاں فائرنگ ہوئی۔

برطانیہ کے انسداد دہشت گردی کے اعلیٰ افسر نے اس واقعے کو ’دہشت گرد‘ حملہ قرار دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ’مشتبہ حملہ آور نے اپنے جسم کے ساتھ نقلی بم باندھ رکھا تھا۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com