لوگوں کی زندگیاں بچانے کا انعام تین غیر ملکیوں کو یونان کی نیشنلٹی دی جائے گی۔

  • 72
  •  
  •  
  •  
  •  
    72
    Shares

تفصیلات کے مطابق ماتی میں لگنے والی آگ سے لوگوں کی زندگیاں بچانے پر تین غیر ملکیوں کو یونان کی نیشنلٹی دی جائے گی۔

ان تین غیر ملکیوں میں سے دو کا تعلق مصر سے جبکہ ایک کا تعلق البانیا سے  ہے ۔ یہ تینوں کافی عرصے سے یونان میں رہ رہے ہیں اور ان کے پاس کاغذات بھی موجود ہیں۔ یہ تینوں مچھیروں کا کام کرتے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق آگ لگنے والی رات کو ان تینوں غیر ملکیوں نے دوسرے لوگوں کے ساتھ مل کر بہت سے آگ میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے میں مدد کی۔

ان تینوں کو بہت جلد یونان کی نیشنلٹی دی جائے گی جس کا اعلان وزارت داخلہ کی سیکٹری نے کیا اور کہا کہ تینوں کی نیشنلٹی پاس ہو چکی ہے۔

اس موقع پر وزیر اعظم الیکسی چپراس کا کہنا تھا کہ آگ لگنے والی رات کو مقامی لوگوں اور غیر ملکیوں نے مل کر ہیرو جیسا کام کیا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ الیکسی خاریچی کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں ایپلیکیشن یونان کے صدر کو بھیج دی گئی ہے اور ان لوگوں کو یونان کی نیشنلٹی دینے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔


  • 72
  •  
  •  
  •  
  •  
    72
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!