لیبیا کے قریب مہاجرین نے کوسٹ گارڈ کی سپیڈ بوٹ کو اغوا کر لیا۔

  • 202
  •  
  •  
  •  
  •  
    202
    Shares

لیبیا کی کوسٹ گارڈ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق مہاجرین نے لیبیا کوسٹ گارڈ کی ایک سپیڈ بوٹ کو اغوا کر لیا .

تفصیلات کے مطابق لیبیا کوسٹ گارڈ نے مہاجرین کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا کر سپیڈ بوٹ میں بٹھایا اور جب انہوں نے اسپیڈبوٹ کا رخ لیبیا کی طرف کیا تو مہاجرین کی جانب سے پہلے مظاہمت کی گئی اور بعد میں انہوں نے سپیڈ بوٹ کے کیپٹن کو زبردستی مالٹا کی طرف رخ موڑنے کے لئے کہا اور سپیڈ بوٹ کے کیپٹن کو مجبوراً اسپیڈبوٹ کا رخ مالٹا کی طرف موڑنا پڑا۔

لیبیا کوسٹ گارڈ نے سپیڈ بوٹ کا پیچھا شروع کر دیا ہے اور ابھی تک سپیڈ بوٹ مالٹا نہیں پہنچ سکی۔

دوسری طرف اٹلی نے یہ کہا ہے کہ اسپیڈ بوٹ کے اٹلی میں داخل ہونے کے امکانات بہت ہی کم ہیں اور اٹلی اس طرح کی سپیڈ بوٹ کو اپنے ملک میں داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دے گا۔

مالٹا کوسٹ گارڈ کی جانب سے اغوا ہونے والی سپیڈ بوٹ کے کیپٹن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی حاصل نہیں ہوسکی۔

اٹالین اخبار” لا ریپبلیکا “کی جانب سے خبر کو نشر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لیبیا کوسٹ گارڈ کی ایک سپیڈ بوٹ جس کا نام “ایل ہیںبلو” ایک ہے اسے اغواءکرکے مالٹا کی طرف لے جایا جا رہا تھا۔

لیبیا کوسٹ گارڈ اور آرمڈ فورسز کی جانب سے اسپیڈ بوٹ کا پیچھا کیا جا رہا ہے لیکن ابھی تک اسپیڈ بوٹ کو پکڑنے میں کامیابی نہیں ہو سکی اسپیڈ بورڈ میں لگ بھگ 40 مہاجرین سوار ہیں۔


  • 202
  •  
  •  
  •  
  •  
    202
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com