ماحولیاتی تبدیلیاں، پاکستان دنیا کا پانچواں متاثرہ ترین ملک.

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

ماحولیاتی تبدیلیوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان دنیا میں پانچویں نمبر پر ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان اور اس کے عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا.

عالمی ادارے جرمن واچ نے اپنی ایک تازہ رپورٹ میں پاکستان کو ان ممالک میں شمار کیا ہے، جو ماحولیات سے بری طرح متاثر ہیں۔ ‘گلوبل کلائیمیٹ رسک انڈیکس 2020‘ کے مطابق سن 1999 سے لے کر سن 2018 تک کے بیس برسوں کے دوران موسمیاتی تبدیلیوں سے جو ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے، پاکستان ان میں پانچویں نمبر پر ہے.

لاہور سے تعلق رکھنے والے تجزیہ نگار احسن رضا کا کہنا ہے کہ ماحولیاتی حوالے سے ماضی کی غیر دانشمندانہ پالیسیوں نے ملک میں اس مسئلے کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت اس معاملے میں قدرے بہتر ہے، ” اگر خیبرپختونخوا میں ایک ارب درخت نہ بھی لگے ہوں۔ اگر یہ اس کے آدھے بھی ہوں، تب بھی یہ بہت بہتر ہے۔ اس کے علاوہ حکومت مزید دس ارب درخت لگانے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی جگہ الیکٹرک کاریں  درآمد کرنے کا فیصلہ بھی بہت بہتر ہے۔ لیکن ان کے علاوہ بھی حکومت کو بہت سارے اقدامات کرنے ہوں گے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com