ماں بچے کو بحری جہاز میں بھول گئی۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جہاز میں کوئی چیز بھول جانا تو سن رکھا ہوگا لیکن ایک ماں اپنے بچے کو جہاز میں بھول جائے یہ آپ نےکم ہی سنا ہوگا لیکن ایسا ہوا یونان کے جزیرے کریتی سے سدورینی جانے والی ایک ماں کے ساتھ جو بچے  کو بحری جہاز میں چھوڑ کر اکیلی سدورینی جزیرے پر اتر گئی بچہ موسیقی سنتے سنتے سو گیا تھا اور ماں اسے جہاز میں چھوڑ کر ہی اتر گئی۔

جہاز سے اترنے کے بعد جب اسے بچے کا خیال آیا تو اس نے بہت شور مچایا لیکن اس وقت تک جہاز جاچکا تھا۔

جہاز میں موجود عملے کو جب بچے کے بارے میں آگاہ کیا گیا تو انہوں نے کچھ ہی دیر میں بچے کو ڈھونڈ لیابچہ گھبرایا ہوا تھا لیکن عملے نے بچے کا ہر طرح سے خیال رکھا اور بچے اور ماں دونوں کو یقین دلایا گیا کہ جب جہاز واپس آۓ گا تو بچے کوماں کے حوالے کردیا جائے گا۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com