مشتعل باپ نے ایک ماہ کے بیٹے کا ناک کاٹ لیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک 18 سالہ نوجوان باپ نے شدید اشتعال میں آ کر اپنے ایک ماہ کی عمر کے بیٹے کا ناک کاٹ لیا۔ شیر خوار بچہ اپنے ناک کے ایک حصے سے محروم ہو گیا ہے اور اس کے سر کی ہڈی بھی فریکچر ہو گئی ہے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ریاست کیلی فورنیا کے شہر سیکرامینٹو سے اپنی رپورٹوں میں لکھا ہے کہ اس امریکی نوجوان کا اسی سال فروری میں پیدا ہونے والا بچہ بری طرح رو رہا تھا، جس کے نتیجے میں اس کا ٹین ایجر باپ اتنا پریشان ہو گیا کہ اس نے غصے میں آ کر اپنے دانتوں سے بیٹے کا ناک کاٹ لیا۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ کیلی فورنیا میں سیکرامینٹو کے قریب چھوٹے سے شہر فیئر فیلڈ میں پیش آیا، جس کے بعد شیر خوار بچے کے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی پولیس نے تصدیق کی کہ محض چند ہفتے کی عمر کے بیٹے پر باپ کے اس جسمانی حملے کے نتیجے میں یہ شیر ‌خوار اپنی ناک کے ایک تہائی حصے سے محروم ہو گیا۔

مقامی ٹیلی وژن چینل KWTX نے جمعے کی رات اپنی نشریات میں بتایا کہ زخمی بچہ اس وقت ایک ہسپتال میں زیر علاج ہے کیونکہ زخمی ناک کے علاوہ باپ کی طرف سے غالباﹰ بری طرح جھنجھوڑے جانے کے نتیجے میں اس کے سر کی ہڈی میں نہ صرف ایک فریکچر کی تصدیق ہو گئی ہے بلکہ دماغ کے اندرونی حصے میں خون کا بہنا بھی ثابت ہو گیا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com