مشہور زمانہ کیمپ موریا سے سیاسی پناہ گزینوں کی منتقلی شروع ہوگئی۔

  • 73
  •  
  •  
  •  
  •  
    73
    Shares

تفصیلات کے مطابق موریا میں رہنے والے سیاسی پناہ گزینوں میں سے 2000کو ستمبر کے آخر تک دوسرے کیمپوں میں منتقل کیا جائے گا اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر 100 پناہ گزینوں کو آج موریا سے وولوی منتقل کیا جائے گا۔

وولوی ایک نیا کیمپ تعمیر کیا گیا ہے جو تھیسلونیکی کے قریب ہے اور اس کیمپ میں بار 1200 پناہ گزینوں کے رہنے کی جگہ ہے۔

باقی ماندہ پناہ گزینوں کو یانینہ میں قائم کاچیکاس کیمپ میں منتقل کیا جائے گا۔ جب کے اکتوبر کے مہینے میں ایک ہزار مزید پناہ گزینوں کو پریویزہ کیمپ میں منتقل کیا جائے گا جو کہ اکتوبر میں تیار ہو جائے گا۔

پناہ گزینوں کی دوسرے کیمپوں میں منتقلی کا مقصد موریا کے کیمپ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنا ہے اور روز بروز کی لڑائیوں سے چھٹکارا بھی مل سکے گا ۔

یاد رہے کہ موریا کیمپ میں گنجائش سے زیادہ سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے پناہ گزینوں کو رکھا گیا تھا جس کی وجہ سے آئے دن لڑائی جھگڑے یہاں کا معمول بن چکا تھا اور یہاں رہنے والے سیاسی پناہ گزینوں کی زندگی بھی بد سے بدتر ہوتی جارہی تھی۔


  • 73
  •  
  •  
  •  
  •  
    73
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com