مصر سے تعلق رکھنے والا سانپوں کا گرو

  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

عامر شرم الشیخ مصر کا رہنے والا منفرد صلاحیتوں کا مالک ایک نوجوان ہے جو سانپ کی آنکھوں میں دیکھے تو سانپ مدہوش ہو جاتا ہے۔

سانپ دنیا کا سب سے زہریلا جاندار ہے لیکن عامر  کے سامنے اس کی ایک نہیں چلتی جونہی عامر اس کی آنکھوں میں دیکھتا ہے تو سانپ مدہوش ہو جاتا ہے عامر نے اس تکنیک کو بہت اچھے طریقے سے سیکھا ہے عامر سب سے پہلے سانپ کو اسکی دم سے پکڑتا ہے اور اس کو الٹا لٹکا دیتا ہے اس کے بعد اس کو زمین پر رکھ کر اس کی آنکھوں میں دیکھنا شروع کر دیتا ہے اور آہستہ آہستہ دھیرے دھیرے سانپ مد ہوش ہونا شروع ہوجاتا ہے۔

عامر نے 13سانپ رکھے ہوئے ہیں اور اس کا کہنا ہے کہ مصر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے یہ کھیل کام آ سکتا ہے کیوں کہ عامر کا خیال ہے کہ سیاحت کے لیے آنے والے لوگ اس کے فن کو بڑی توجہ سے دیکھتے ہیں۔

عامر کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس قسم کے مقابلے ہونے چاہیے تاکہ پتہ چل سکے کہ کون سب سے اچھا ہے۔


  • 3
  •  
  •  
  •  
  •  
    3
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com