موبائل فون صارفین کے لیے اچھی خبر۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

موبائل صارفین کے لئے سہولت پیدا کرتے ہوئے گورنمنٹ آف یونان نے ایک قانون پاس کیا ہے جس کے مطابق موبائل فون سروس دینے والی کمپنیاں کسی بھی صارف کو 150 یورو سے زیادہ کا بل نہیں بھیج سکیں گی۔

جب کوئی صارف موبائل فون استعمال کرتے ہوئے 150 یورو کی حد تک پہنچے گا تو اس کے بعد صارف موبائل فون کو مزید استعمال نہیں کر سکے گا۔

اس طریقہ کار کا مقصد ان صارفین کو بھاری بھر کم بلوں سے بچانا ہے جو کنکشن لے کر فون استعمال کرتے ہیں اور کئی دفع انجانے میں ان کا بل بنتا رہتا ہے اور  بہت بڑی رقم تک پہنچ جاتا ہے۔

اس سلسلے میں جو صارفین انٹرنیشنل کالز کرنا چاہتے ہوں گے یا ان کی ضرورت 150 یورو سے زیادہ ہوگی وہ ایک درخواست دے کر اس سے زیادہ کا کنکشن لے سکیں گے۔

اس قانون پر عمل درآمد کرنے کے لیے تمام کمپنیاں جو یونان میں سروس دے رہی ہیں وہ پابند ہونگی۔

واضح رہے کہ 150 یورو میں وہ رقم بھی شامل ہوگی جو موبائل فون صارفین انٹرنیٹ استعمال کرنے میں صرف کریں گے۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com