موریہ کیمپ کے پناہ گزین 15 سالہ لڑکے پر فائرنگ کے جرم میں 79 سالہ شخص کو 13سال قیدکی سزا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یونان کے مشہور زمانہ موریہ کیمپ میں پناہ گزین پندرہ سالہ لڑکے پر فائرنگ کے جرم میں یونانی شخص کو 13سال قید با مشقت کی سزا سنادی گئی۔

79 سالہ شخص نے 15 سالہ پناہ گزین لڑکے کو کچھ عرصہ پہلے اپنی شکار کیلئے استعمال ہونے والی بندوق سے فائر کرکے زخمی کردیا تھا۔ فائر پناہ گزین لڑکے کی ٹانگوں میں لگے اور وہ شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔

فائر کرنے والے شخص پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے کہا گیا کہ اس شخص کا مقصد پندرہ سالہ لڑکے کو ہلاک کرنا تھا۔ مجرم نے اقبال جرم کرتے ہوئے اس بات کا اقرار کر لیا کہ واقعی اس نے فائر کر کے پندرہ سالہ لڑکے کو زخمی کیا تھا۔

بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئےمتاثرہ لڑکے کے والدین اور بھائیوں نے کہا کہ ہم یونان میں عدالتی نظام سے مطمئن ہیں اور ہماری خواہش ہے کہ ہمارے بھائی پر فائر کرنے والے شخص کو قرار واقعی سزا دی جائے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com