مہاجرین کو ہرگز لیبیا واپس نہ بھیجا جائے، یو این ایچ سی آر۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

یورپی یونین تارکین وطن کی یورپ آمد کا سلسلہ روکنے کے لیے لیبیا پر بہت زیادہ انحصار کرتا رہا ہے۔ لیکن اس وقت لیبیا میں تارکین وطن زیادہ خطرات کا شکار ہیں کیونکہ باغی فوج دارالحکومت طرابلس پر قبضے کی کوششوں میں ہے۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین ( یواین ایچ سی آر) کی طرف سے آج اتوار 19 مئی کو کہا گیا ہے کہ بحیرہ روم میں بچائے گئے مہاجرین کو ہر گز لیبیا واپس نہ بھیجا جائے۔

جرمنی میں اس ادارے کے سربراہ ڈومینک بارٹش نے اخبار ویلٹ ام زونٹاگ سے باتیں کرتے ہوئے کہا، ’’لیبیا کی کوسٹ گارڈ کی طرف سے بحیرہ روم سے بچائے جانے والے تارکین وطن کو کسی صورت بھی واپس لیبیا میں قائم حراستی مراکز واپس نہ لایا جائے۔‘‘ ان کا مزید کہنا تھا، ’’کسی طرح کا سیاسی فائدہ، بشمول یورپی یونین کی جانب سے، کیمپوں کی مصیبت کے خاتمے کے لیے استعمال کیا جانا چاہے۔‘‘


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com