میں ہر طرح کی سیاست سے استعفیٰ دے دوں گی،انجیلا مرکل۔

  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

جرمنی کی چانسلر انجیلا مرکل نے نیوز کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مدت پوری کرنے کے بعد ہر طرح کی سیاست سے استعفی دے دیں گی۔

پریس کانفرنس میں اینجیلا مرکل نے کہا کہ میں اپنی جماعت کرسچن ڈیموکریٹک یونین کی صدارت بھی چھوڑ دوں گی اور کسی طرح کی ایڈوائزری پوزیشن بھی حاصل نہیں کروں گی۔

ہیسن کے علاقے میں شکست کھانے کے بعد انجیلا مرکل نے نیوز کانفرنس کا اہتمام کیا اور وہاں پر اعلان کیا کہ میں اپنی پارٹی کے اندر موجود دوسری قیادت کو موقع دو نگی کہ وہ کرسچن ڈیموکریٹک یونین کو پھر سے جرمنی کی مقبول ترین پارٹی بنا سکیں۔

واضح رہے کہ انجیلامرکل کی پارٹی کرسچین ڈیموکریٹک یونین کی مقبولیت میں دن بدن کمی آ رہی ہے خاص طور پناہ گزینوں کے معاملے  پر انجیلا مرکل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔


  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com