نشے میں دھت شخص نے گاڑی پارلیمنٹ ہاؤس میں گھسا دی۔

  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

آج ٹول ٹیکس پر لوگوں سے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے ایک شخص کی اطلاع جب پولیس کو پہنچی تو پولیس موقع پر پہنچ گئی۔

جب پولیس وہاں پہنچی تو چھیڑ چھاڑ کرنے والے شخص گاڑی اسٹارٹ کر کے بھگا دی۔پولیس نے اس شخص کا پیچھا کیا اور وہ پولیس سے آگے گاڑی کو بھگاتا ہوا ایتھنز کے سینٹر میں داخل ہوگیا۔

ایتھنز میں داخل ہونے کے بعد اس سے گاڑی کا کنٹرول سنبھالا نہ گیا اور گاڑی مختلف کھمبوں اور اشاروں سے ٹکراتی رہی لیکن وہ کسی بھی طرح سے گاڑی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن میں لے جانے میں کامیاب ہو گیا۔

جب گاڑی پارلیمنٹ ہاؤس کے صحن میں پہنچی تو وہاں سے آگے نہ جا سکی۔اس وقت تک سینکڑوں پولیس اہلکار گاڑی کے اردگرد پہنچ چکے تھے اور انہوں نے نشے میں دھت شخص کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ہونے والے شخص کو ہسپتال لے جایا گیا جہاں اس کے ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ وہ الکوحل کے زیر اثر ہے۔کل اس شخص پر مقدمہ درج کرکے اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔


  • 45
  •  
  •  
  •  
  •  
    45
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com