نوتارکین وطن یونان آتے ہوئے ڈوب گئے

  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

سمندر اس دفعہ پھر نو جانیں نگل گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترکی سے یونان آتے ہوئے 9 تارکین وطن جان کی بازی ہار گئے  جن میں سات بچے بھی شامل تھے۔حادثہ اس وقت پیش آیا جب پلاسٹک سے بنی کشتی کھلے سمندر میں ڈوب گئی۔

حادثہ ترکی کے شہر کسانداسی کے قریب پیش آیا۔ترک پولیس کے مطابق اس سال 54 افراد یورپ جانے کی کوشش میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

یاد رہے کہ جنوبی ایشیا اور دوسرے ممالک سے آنے والے لوگ ترکی کے ذریعے یورپ میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں یہ ایک خطرناک راستہ ہے جہاں بہت سی جانیں جا چکی ہیں ۔

 


  • 9
  •  
  •  
  •  
  •  
    9
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com