نیکوس توسکاس نے استعفیٰ دے دیا

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اطلاعات کے مطابق ماتی میں لگنے والی آگ کے بعد اور اس سے ہونے والی ہلاکتوں کے بعد شہریوں کی حفاظت کے وزیر نیکو س توسکاس نے اپنا استعفی وزیراعظم کوپچھلے ہفتے دیاتھا جسے کل وزیراعظم نے قبول کر لیا۔

اس موقع پر نیکوس توسکاس کا کہنا تھا کہ میں نے ساری زندگی اپنے کام سے وفاداری کی اور لوگوں کی حفاظت پر معمور رہا۔ لیکن ماتی میں ہونے والے نقصان اور لوگوں کی جانوں کا ضائع ہونا میری برداشت سے باہر ہے اس لیے میں نے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم  الیکسی چپراس نے اس موقع پر نیکوس  توسکاس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایک بہادر سپاہی صرف وہی نہیں ہوتا جو کہ جنگ میں اچھے طریقے سے لڑتا ہے بلکہ وہ بھی ہوتا ہے جو کہ جنگ کے بعد اپنی ذمہ داری  قبول کرے۔

    نیکوس توسکا س کا مزید کہنا تھا کہ میں فائر برگیڈ، پولیس، کوسٹ گارڈ اور جن لوگوں نے آگ بجھانے میں مددکی سب کا شکر گزار ہوں۔ خاص طور پر وزیراعظم کا شکر گزار ہوں جنوں نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے یہ ذمہ داری سونپی تھی۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com