وولو میں80سالہ شخص نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پولیس سے موصولہ اطلاعات کے مطابق وولو میں ایک بوڑھے شخص نے جس کی عمر 80 سال تھی اپنی بیوی کو قتل کر دیا۔

قتل کرنے کے بعد بوڑھے شخص نے خودکشی کرنے کی کوشش کی اور گولیاں کھالیں لیکن پولیس نے بوڑھے بوڑھے شخص کو  گرفتار کرلیااور اسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

۔قتل کے بارے میں پولیس سے نہایت دلچسپ معلومات ملی ہیں جن کے مطابق قاتل نے اپنی بیوی کو جس کی عمر 72 سال تھی قتل کرنے کے بعد اس کے بھائی کو فون کیا اور اسے بتایا کہ میں نے تمہاری بہن کو قتل کر دیا ہے۔

اس کے بعد اس نے ایک خط لکھا جس میں اس نے قتل کی وجوہات بتائیں۔قتل کی وجوہات بتاتے ہوئے اس نے لکھا کہ میں نے اپنی بیوی کو اس لیے مارا ہے کیوں کہ میں بیمار رہتا تھا اور اور میرا خیال تھا کہ میں جلد ہی مر جاؤں گا اس لئے میں نہیں چاہتا کہ میری بیوی میرے مرنے کے بعد اکیلی رہے۔اس لیے میں نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔

پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com