ٹرمپ کے اسٹیج پر پہنچتے ہی ایک شخص نے موبائل فون پھینک دیا۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکی ریاست انڈیانا کے شہر انڈیانا پولس کے نیشنل رائفل ایسوسی ایشن کے سالانہ کنونشن میں امریکی صدرٹرمپ کے اسٹیج پر پہنچتے ہی ایک شخص نے موبائل فون اسٹیج کی طرف پھینک دیا۔

خفیہ سروس کےایجنٹس نےموبائل فون اسٹیج پر پھینکنے والےشخص کو تقریب سے باہر نکال دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سیل فون پھینکنے والےشخص نےخود کو ٹرمپ کا حمایتی ظاہر کیا ہے۔

ٹرمپ کے مخالفین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ موبائل پھینکنے والے شخص نے ٹرمپ کے پروپیگنڈا کا حصہ بنتے ہوئے ایسا کیا تھا کہ ٹرمپ کو سستی شہرت مل سکے۔

اس سے پہلے مختلف بین الاقوامی رہنماؤں پر جوتا پھینکنے کے واقعات رونما ہو چکے ہیں اب موبائل پھینکے جانے کے واقعات بھی دیکھنے میں آ رہے ہیں۔

امریکہ میں ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور کئی مواقعوں پر یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ امریکہ کے رہائشیوں میں ٹرمپ کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com