ٹرک نے سرنگ میں موجود سارے بلب توڑ دئے۔

  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

تفصیلات کے مطابق اتھینون ۔لامیہ روڈ پر کامینہ ورلہ کے قریب ایک سرنگ میں داخل ہوتے ہوے ٹرک ڈرائیور نے ٹرک کی اونچائی کو صحیح طریقے سے نہ جانچا اور زیادہ انچائی ہونے کی وجہ سے سرنگ کے اوپر لگے ہوئے سارے بلب توڑ دیے۔

ٹرک کے اوپر ایک کار بھی لدی ہوئی تھی جو کہ سرنگ میں موجود اوپر والی سائیڈ پر لگے ہوئے بلبوں سے ٹکرا کر گزری۔

خوش قسمتی سے اس وقت سرنگ میں سے کوئی اور گاڑی نہیں گزر رہی تھی جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہ ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی ہوا۔

حادثے کی وجہ سے سرنگ دو گھنٹے کے لیے عام ٹریفک کیلئے بند رہی۔اور مرمت کے بعد اس کو عام ٹریفک کیلئے کھولا گیا۔


  • 4
  •  
  •  
  •  
  •  
    4
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com