پاترہ کے نزدیک شپ میں سوار 65 افراد گرفتار 5 ایجنٹ بھی گرفتار۔

  • 94
  •  
  •  
  •  
  •  
    94
    Shares

تفصیلات کے مطابق آج” پاترا” کے نزدیک کوسٹ گارڈ نے کاروائی کرتے ہوئے 165 افراد کو پکڑ لیا جو غیر قانونی طور پر یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

ان افراد میں 5 ایجنٹ بھی شامل تھے جن میں سے 2 کا تعلق یونان سے ہے اور 3 غیر ملکی تھے۔

آج صبح کوسٹ گارڈ کو اطلاع ملی کے ایک شپ غیر قانونی تارکین وطن کے ساتھ پاترا کی بندرگاھ کی طرف آ رہا ہے اطلاع ملنے پر کوسٹ گارڈ نے فوراً کاروائی کی اور تمام افراد کو گرفتار کر کے حراستی مراکز میں پہنچا دیا گیا۔گرفتار ہونے والے پانچ ایجنٹوں سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک کے بارے میں پتہ چلایا جا سکے۔

گرفتار ہونے والوں کی عمریں بالترتیب 27 ،29،32 سال ہیں جبکہ یونان سے تعلق رکھنے والے افراد کی عمریں 49 اور 42 سال ہیں ۔جوشپ پکڑا گیا ہے اس پر یوکرائن کا جھنڈا نصب تھا اور نہر سوئز کو کراس کرکے یونان کی سمندری حدود میں داخل ہوا تھا۔لیکن ابھی تک یہ بات کنفرم نہیں ہے کہ شپ کا تعلق یوکرین سے یا کسی اور ملک سے ہے۔


  • 94
  •  
  •  
  •  
  •  
    94
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com