پاسخا” کے موقع پر یونانیوں کے لئے وزیراعظم چپراس کا پیغام۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پا سخا “کے موقع پر یونانیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے وزیر اعظم الیکسس چپراس نے کہا کہ میری طرف سے  تمام یونانیوں کو پاسخا” کی خوشیاں مبارک ہوں۔

چپراس نے کہا کہ آج پاسخا کے موقع پر ہم یہ کہہ سکتے ہیں کہ یونان مشکل دور سے گزر چکا ہے اور ہم نے ایک نئی شروعات کی ہے۔

یونانیوں نے مشکل معاشی حالات سے گزر کر اب ایک نئے یونان کی بنیاد رکھ دی ہے اور یونان ترقی کی طرف گامزن ہے۔

چپراس نے کہا کہ کسی بھی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیاں رائیگاں نہیں جاتیں اور یونانیوں نے بھی اپنی خودمختاری حاصل کرنے کے لئے جو قربانیاں دی ہیں وہ رائیگاں نہیں گئیں اور یونان اب دنیا می ایک اعلی مقام رکھتا ہے۔

چپراس کا کہنا تھا کہ یونانیوں کو اور یونان میں بسنے والے لوگوں کو اسی طرح سے کام کرنا ہوگا تاکہ ہم دنیا کی صف اول کی قوموں میں اپنا مقام پیدا کر سکیں۔

واضح رہے کہ آج “اورتھو ڈوکس” عیسائیوں کا سب سے بڑا تہوار منایا جارہا ہے جسے پاسخا”کہا جاتا ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com