پاکستان کی سابقہ خاتون اول بیگم کلثوم نواز انتقال کر گئیں۔

  • 15
  •  
  •  
  •  
  •  
    15
    Shares

پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز طویل علالت کے بعد لندن کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئی ہیں۔

بیگم کلثوم نواز تقریباً گذشتہ ایک سال سے لندن میں زیرِ علاج تھیں۔ انھیں پچھلے سال سرطان کے مرض کی تشخیص کی گئی تھی۔

ان کی عمر 68 سال تھی۔ کلثوم نواز کے سوگوران میں ان کے شوہر نواز شریف، بیٹیاں مریم صفدر اور عاصمہ اور دو بیٹے حسن اور حسین نواز شامل ہیں۔

منگل کی دوپہر صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف نے ایک ٹویٹ میں اپنی بھابی کلثوم نواز کی وفات کی تصدیق کی۔

وزیراعظم عمران خان نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے انھیں ‘بہادر خاتون’ قرار دیا ہے۔ عمران خان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شریف خاندان اور ان کے سوگواران کو قانون کے مطابق تمام تر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔


  • 15
  •  
  •  
  •  
  •  
    15
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!