پناہ گزینوں کو ہوٹلوں اور فلائٹس میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا۔

  • 81
  •  
  •  
  •  
  •  
    81
    Shares

یونان میں موجود 28 پناہ گزینوں کے کیمپوں پر بڑھتے ہوئے دباؤ کے پیش نظر پناہ گزینوں کو ہوٹلوں اور کرائے کے فلائٹس میں منتقل کرنا شروع کر دیا گیا۔پناہ گزینوں کے کیمپوں میں سہولیات کے فقدان اور بہت زیادہ تعداد ہونے کے باعث پناہ گزینوں کو منتقل کرنا ناگزیر ہوچکا تھا ۔ یورپین یونین کی جانب سے اوردوسری فلاحی تنظیموں کی جانب سے بھی گورنمنٹ آف یونان پر پریشر بڑھتا جارہا تھا جس کے پیش نظر 792 ہوٹل اور فلائٹس کرائے پر لے کر پناہ گزینوں کو وہاں منتقل کرنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

ان 792 ہوٹلوں اور اپارٹمنٹس میں سے 400 کے قریب پر ہوچکے ہیں جبکہ ایک فلاحی تنظیم جس کا نام انٹرنیشنل اورگنائیزیشن فار مائیگریشن ہے اس نے اکتوبر کے آخر تک 5000 ہوٹل کرائے پر لے کر پناہ گزینوں کو دینے کا عندیہ دیا ہے۔

اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر موریا کیمپ سے 1567 پناہ گزینوں کو منتقل کیا جا چکا ہے ان پناہ گزینوں کو وولوی کے علاقے میں مختلف قسم کے ہوٹلوں اور فلائٹس میں منتقل کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ وزارت مائیگریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس وقت ہر مہینے 12000 پناہ گزین یونان میں داخل ہورہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ سردیاں شروع ہونے کے بعد اس تعداد میں واضح کمی آجائے گی۔


  • 81
  •  
  •  
  •  
  •  
    81
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com