پناہ گزینوں کی وین کو تھیسلونیکی کے قریب حادثہ۔ایک ہلاک پانچ بچوں سمیت بیس زخمی۔

  • 65
  •  
  •  
  •  
  •  
    65
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پناہ گزینوں کی وین کو تھیسلو نیکی کے قریب” ایگناتیہ” روڈ پر ٹرک سے ٹکر ہوگئی جس میں ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ 20 دوسرے پناہ گزین زخمی ہوئے ان زخمیوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔

حادثہ تھیسلونیکی کے قریب پیش آیا جب وین ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ٹکر کی وجہ سے وین میں موجود پناہ گزین جو یونان میں داخل ہونے کے بعد تھیسلونیکی جا رہے تھے ان کو شدید چوٹیں آئیں اور ایک شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔

زخمی ہونے والوں کو جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں تھیسلونیکی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔


  • 65
  •  
  •  
  •  
  •  
    65
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com