پناہ گزینوں کے معاملے میں آسٹریا یورپین عدالت میں کیس ہار گیا۔

  • 139
  •  
  •  
  •  
  •  
    139
    Shares

تفصیلات کے مطابق آسٹریا نے یورپین عدالت میں کیس دائر کر رکھا تھا کہ آسٹریا میں پناہ لینے والے افراد کو آسٹریا کے شہریوں کی نسبت کم پیسے خرچے کی مد میں دیے جائیں۔مگر یورپین عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کسی بھی یورپین یونین کے ملک کو اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ اپنے شہریوں کی نسبت پناہ گزینوں کو خرچ کی مد میں کم پیسے دیں۔

اس سلسلے میں یورپین یونین کے ممالک میں جرمنی واحد ایسا ملک ہے جہاں پناہ گزینوں کو جرمن شہریوں کے برابر سوشل بینیفٹ کے پیسے ملتے ہیں۔

آسٹریا کے شہریوں کی جانب سے حکومت پر دباؤ ڈالا گیا کہ پناہ گزینوں کو آسٹریا کے شہریوں کے برابر حقوق نہیں ملنے چاہئیں جس پر دائیں بازو کی جماعت جو کہ حکمران جماعت بھی ہے اس نے یورپی عدالت برائے انصاف سے رجوع کیا اور عدالت کا فیصلہ آسٹریا کے خلاف آیا۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے اس فیصلے کو سراہا اور کہا کہ دنیا کے کسی بھی حصے میں بسنے والے تمام انسان برابر ہیں اور پناہ گزینوں کو بھی ان کے حقوق برابر ملنے چاہئیں۔


  • 139
  •  
  •  
  •  
  •  
    139
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com