پناہ گزینوں کے کیمپ میں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو ڈبل تنخواہ ملے گی۔

  • 68
  •  
  •  
  •  
  •  
    68
    Shares

محکمہ صحت کیجانب سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہ ڈاکٹر جو پناہ گزینوں کے کیمپس میں کام کریں گے ان کو ڈبل تنخواہ دی جائے گی۔

اس سلسلے میں جو ڈاکٹر کیمپوں میں کام کرنا چاہتے ہوں وہ کل سے درخواستیں دینا شروع کریں گے۔

اس وقت یونان میں ایک ڈاکٹر کی تنخواہ 1124 روپے بنتی ہے جو بڑھا کر 2248 یورو کردی جائے گی۔اس کے علاوہ گورنمنٹ کی جانب سے 400 یورو بونس بھی دیا جائے گا تاکہ ڈاکٹروں میں اس رحجان کو بڑھایا جاسکے کہ وہ پناہ گزینوں کے کیمپوں میں کام کرنے کو ترجیح دیں۔

اس وقت پناہ گزینوں کے کیمپوں میں جانے کو کوئی بھی ڈاکٹر تیار نہیں ہوتا اس میں سب سے بنیادی وجہ یہ ہے کہ وہاں پر دوسری سہولیات جو زندگی گزارنے کے لیے ضروری ہوتی ہیں وہ میسر نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ وہاں پر آئے دن کے لڑائی جھگڑے اور چوری وغیرہ سے بھی ڈاکٹر گھبراتے ہیں اور وہاں کا رخ کرنے سے گریز کرتے ہیں۔

اس صورتحال سے نمٹنے کے لئے محکمہ صحت کیجانب سے نہایت اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔


  • 68
  •  
  •  
  •  
  •  
    68
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com