پورتو رافینا میں ڈاکوؤں نے اے ٹی ایم مشین کو دھماکے سے اڑا دیا۔ تمام رقم لے کر فرار۔

  • 86
  •  
  •  
  •  
  •  
    86
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سوموار کی صبح 3 بج کر پچاس منٹ پر ڈاکوؤں نے پورتو رافینا روڈ پر نصب کی گئی اے ٹی ایم مشین کو دھماکے سے اڑا دیا اور اے ٹی ایم میں موجود تمام رقم لے کر موقع سے فرارہوگئے۔

اے ٹی ایم مشین ایک مارکیٹ کے سامنے نصب کی گئی تھی اور دھماکے سے مارکیٹ کو بھی کافی نقصان پہنچا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی اور عینی شاہدین کے مطابق دھماکا کرنے والے کے پاس ایک گن بھی موجود تھی جونہی دھماکہ ہوا اور اے ٹی ایم مشین پھٹی تو فوراً ہی گن مین نے مشین سے پیسے نکالے اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس کے وہاں پہنچنے تک گن مین وہاں سے جا چکا تھا ۔

پولیس کی جانب سے علاقے میں ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے اور پولیس شواہد اکٹھا کرنے میں مصروف ہے لیکن ابھی تک ڈاکوؤں کا کوئی پتہ نہیں چل سکا۔


  • 86
  •  
  •  
  •  
  •  
    86
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!