پولیس نے گاڑیاں چوری کرنے والا گروہ پکڑ لیا۔

  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق چھ افراد پر مشتمل یہ گروہ ایتھنز کے علاقے میں کئی گاڑیاں چوری کر چکا تھا۔اس گروہ کو پکڑنے میں سکیورٹی ڈیپارٹمنٹ ایتھنز ،نیاز میرنی اور کالیتھیا نے حصہ لیا۔

اس گروہ کے قبضے سے ایک گاڑی نقد کیش اور موبائل فون برآمد ہوئے جو یہ چوری کی کارروائی کرتے ہوئے استعمال کرتے تھے۔

اس گروہ سے پوچھ گچھ کے بعد پتہ چلا کہ یہ ایتھنز سے گاڑیاں چراتے تھے اور کسی خفیہ مقام پر لے جاکر گاڑیوں کو کاٹ کر ان کے سپیئرپارٹس نکال لیے جاتے تھے اوران سپیئرپارٹس کو بعد ازاں فروخت کردیا جاتا۔

 اس کے علاوہ چوری کی گاڑیاں ہمسایہ ممالک میں لے جا کر وہاں سے نمبرپلیٹ لگواکر بھی فروخت کی جاتی رہیں ان ممالک میں بلغاریا رومانیہ اور البانیا وغیرہ شامل ہیں جہاں یہ گاڑیاں لے جائی جاتیں۔

ان افراد سے پوچھ گچھ ابھی جاری ہے اور پولیس کی جانب سےان لوگوں کو امید دلائی جا رہی ہے جن کی گاڑیاں چوری ہو چکی ہیں کہ وہ جلد اپنی گاڑیاں دوبارہ حاصل کر سکیں گے۔


  • 41
  •  
  •  
  •  
  •  
    41
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com