پیریا میں ایک شخص کار سمیت سمندر میں گر کر ہلاک لاش نکال لی گئی۔

  • 211
  •  
  •  
  •  
  •  
    211
    Shares

تفصیلات کے مطابق پیریا کے علاقے” آیوس دیونیسیوس “میں ایک شخص کار سمیت سمندر میں جا گرا کار کے سمندر میں گرنے کی وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کا کنٹرول کار پر سے ختم ہو چکا تھا جس وجہ سے کار خود بخود سمندر میں جا گری۔

موقع پر موجود افراد کی اطلاع پر کچھ ہی دیر میں فائر بریگیڈ کی گاڑیاں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور مردہ شخص کو سمندر سے نکال لیا گیا۔

لاش کو نیکیا کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد لاش لواحقین کے حوالے کی جائے گی۔

پولیس کی جانب سے موقع پر تفتیش جاری ہے اور پتہ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ واقعے کی وقت متعلقہ ہلاک ہونے والے شخص کی ذہنی کیفیت کیسی تھی اور حادثے کا سبب کیا تھا۔


  • 211
  •  
  •  
  •  
  •  
    211
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com