پیلو کے قریب درجنوں مہاجرین کو کھلے سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا

  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

پولیس سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق جزیرہ پیلو کے قریب مہاجرین کی کشتی کو سمندر میں ڈوبنے سے بچا لیا گیا۔

پیلو کے جنوب مغربی حصے سپینجیس میں ماجرین ڈوبنے کے قریب تھے جب مقامی لوگوں اور کوسٹ گارڈ نے انہیں پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

یہ لوگ ترکی سے یونان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے اور بعد ازاں یورپ کے دوسرے ممالک میں جانا چاہتے تھے۔ لیکن کشتی چھوٹی ہونے کی وجہ سے اتنے لوگوں کا وزن برداشت نہ کرسکی اور ممکن تھا کہ کشتی ڈوب جاتی اور ان لوگوں کا بچنا مشکل ہوجاتا مگر صبح کے وقت کچھ مقامی مچھیروں نے یہ منظر دیکھ لیا اور انہوں نے کوسٹ گارڈ کو مطلع کیا جس پر مقامی لوگوں اور کوسٹ گارڈ نے مل کر آپریشن کرتے ہوئے ان سب مہاجرین کو بچا لیا اور انھیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔


  • 7
  •  
  •  
  •  
  •  
    7
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com