چاند پر برف کی موجودگی کے ٹھوس شواہد ۔

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

سائنس دانوں نے کہا ہے کہ انھیں چاند پر برف کے حتمی شواہد مل گئے ہیں۔

یہ برف جنوبی اور شمالی دونوں قطبوں پر موجود ہے اور اندازہ ہے کہ بےحد قدیم ہے۔

یہ شواہد انڈیا کے خلائی جہاز چندریان 1 پر موجود آلات کی مدد سے اکٹھے کیے گئے جس نے 2008اور 2009کے درمیان چاند پر تحقیق کی تھی

چاند کی سطح پر درجۂ حرارت دن کے وقت 100 ڈگری سیلسیئس تک پہنچ جاتا ہے۔ ظاہر ہے کہ اتنی گرمی میں برف کا رہنا محال ہے۔

لیکن چونکہ چاند اپنے محور پر 1.54 درجے تک جھکا ہوا ہے، اس لیے وہاں ایسی جگہیں موجود ہیں جہاں کبھی بھی دھوپ نہیں پڑتی۔

سائنس دانوں نے حساب لگایا کہ چاند کے گڑھوں کے اندر، جہاں ہر وقت سایہ رہتا ہے، درجۂ حرارت منفی 157 ڈگری سے اوپر نہیں جاتا۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں طویل عرصے تک برف ٹھوس حالت میں رہ سکتی ہے۔


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com