چند منٹوں میں کورونا تشخیص کرنے والی کٹ تیار

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

امریکا میں مقیم ترکش جوڑے نے منٹوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کرنے والی ٹیسٹ کٹ تیار کر لی۔

ترک میڈیا کے مطابق سرحت پالا اور ان کی اہلیہ زینب الگاس نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کہ ایسی ٹیسٹ کٹس تیار کی ہیں جس کے ذریعے کورونا وائرس کی تصدیق صرف 10 منٹ میں کی جاسکے گی۔

کورونا، اٹلی میں ہلاکتیں چین سے بڑھ گئیں

جوڑے کا کہنا ہے کہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو میں انہوں نے اپنی قائم کردہ کمپنی “کنفرم بایوسائنسس” میں کٹس تیار کی ہیں،کٹس کی تیاری کا مرحلہ ایک ماہ قبل شروع کیا تھا اور اب اسے بڑے پیمانے پر تیار کیا جارہا ہے۔

جوڑے کا کہنا ہے کہ وہ ٹیسٹ کٹس کو چین، یورپ اور دیگر ممالک میں بھیج چکے ہیں اور یومیہ 5 لاکھ کٹس تیار کرنا چاہتے ہیں تاکہ کورونا وائرس کی تشخیص کا عمل جلد از جلد کر کے علاج کیا جا سکے.


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

جواب دیں

This site is protected by wp-copyrightpro.com