چپراس نے یونان پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

  • 250
  •  
  •  
  •  
  •  
    250
    Shares

یونان پارلیمنٹ میں دو دن پہلے شروع ہونے والی بحث کے بعد الکسس چپراس نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

۔16 جنوری بدھ کی رات پارلیمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم الیکسس چپراس نے 145 ووٹ کے مقابلے میں 151 ووٹ حاصل کیے اور اس طرح انہوں نے ایک دفعہ پھر اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا۔

ووٹنگ میں حصہ لیتے ہوئے حکمران پارٹی کے 145 سینیٹرز کے علاوہ نیا ڈیمو کراٹیا کے 6 سینیٹرز نے بھی چپراس کی حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا اور حکومت کے حق میں ووٹ دیا۔

نیا ڈیموکراٹیا کے سینیٹرز کی جانب سے وزیر اعظم الیکسس چپراس کی حکومت کی حمایت میں ووٹ دینے پر ڈیموکراٹیا کی صفوں میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن پہلے یونان کے وزیر دفاع  کامینوس کی جانب سے استعفیٰ دینے کے بعد وزیراعظم الیکسس چپراس نے پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پارلیمنٹ سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم الیکسس چپراس نے کہا کہ ان کی گورنمنٹ پر اعتماد کا اظہار کرنے کے لیے وہ سینٹرز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

 


  • 250
  •  
  •  
  •  
  •  
    250
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com

error: Content is protected !!