چھبیس اگست کو مکمل چاند کا نظارہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

چھبیس اگست کو مکمل چاند دیکھا جا سکے گا۔

مکمل چاند دیکھنے کے لیے مختلف میوزیم اور کلچر سنٹرز میں لوگوں کے اجتماعات ہوں گے۔

اس سلسلے میں آثار قدیمہ کی کونسل نے بھی گرین سگنل دے دیا ہے۔

مجموعی طور پر 123 مقامات پر جن میں تاریخی مقامات٫ تھیٹر٫ آثار قدیمہ٫ کلچر سنٹر٫ یادگاریں٫ شامل ہیں ٫ کو اس رات ڈانس میوزک اور مختلف قسم کے فنکشن کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 123 مقامات میں سے95مقامات پر مختلف قسم کے پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ کئی مقامات ایسے بھی ہیں جہاں 24 اگست سے لے کر 27 اگست تک  مختلف پروگرام منعقد ہوں گے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ان سینٹرز میں جانے کے لئے کوئی ٹکٹ نہیں ہوگی۔

مکمل چاند کو دیکھنے کے لئے رات کو مختلف سینٹرز میں پروگرام منعقد کرنے کا سلسلہ 2002 سے شروع ہے۔

     یا د دلاتے چلیں کے اگست 2017 کو پچھتر ہزار لوگ  جمع ہوئے تھے جنوں نے مختلف جگہوں پر یہ رات منائی تھی۔ اس سال بھی لوگوں کی بھرپور شرکت متوقع ہے اور یہ سلسلہ پوری رات جاری رہے گا۔

 


  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com