ڈاکوؤں نے اے۔ٹی۔ایم مشین کو بمب سے اڑا کر پیسے چرا لئے۔

  • 86
  •  
  •  
  •  
  •  
    86
    Shares

پولیس سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح 4 بج کر بیس منٹ پر ایک گینگ نے لاوریو نامی روڈ پر اے ٹی ایم مشین سے پیسے نکالنے کے لیے مشین پر بم نصب کرتے ہوئے مشین کو اڑا دیا۔

عینی شاہدین کے مطابق گینگ (جس میں تین افراد شامل تھے) نے مشین میں بم نصب کیے اور دیکھتے ہی دیکھتے مشین کے پرخچے اڑ گئے جس کے بعد ڈاکو پیسے لے کر وہاں سے فرار ہونے میں بھی کامیاب ہوگئے۔

جب پولیس موقع پر پہنچی تو اس وقت تک ڈاکو اپنی کارروائی کرنے کے بعد وہاں سے جا چکے تھے۔

پولیس کی جانب سے ڈاکو کی تلاش کے لیے گرد و نواح میں چھاپے مارے جارہے ہیں کئی جگہوں پر آنے جانے والی گاڑیوں کی تلاشی لی جارہی ہے مگر پولیس ابھی تک ڈاکو کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے۔جو گاڑی ڈاکوؤں نے واردات کے لیے استعمال کی تھی وہ کچھہ دور جلی ہوئی ملی ہے۔


  • 86
  •  
  •  
  •  
  •  
    86
    Shares

اترك تعليقاً

This site is protected by wp-copyrightpro.com